پانچ من مٹھائی چور لے اڑے

پانچ من مٹھائی چور لے اڑے

فیصل آباد (کرائم رپورٹر) ساہیانوالہ کے علاقے میں چو ر دو بند دکانوں کے تالے توڑ کر تقریباً پانچ من مٹھائی لے اڑےجس کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے کے متن میں کہاگیا ہے کہ 42 ج ب اڈا میں محسن شہزاد ساقی اور ناصر حسین کی سویٹ شاپس کے تالے توڑ کرچورپانچ من کے قریب مٹھائیاں‘ نقدی‘ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے، صبح مالکان دکان پر آئے تو تالے ٹوٹے اور سامان غائب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں