عمران خان کے الزامات پر امریکہ کا ایک بار پھر موقف آگیا

عمران خان کے الزامات پر امریکہ کا ایک بار پھر موقف آگیا

واشنگٹن(فارن ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے الزامات پر امریکہ کا ایک بار پھر موقف آگیااور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے تاہم چاہتے ہیں کہ انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ نیوزبریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، امریکہ پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے، جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں