کئی شہروں میں برفباری،کہیں کہیں بارش، سردی بڑھ گئی

کئی شہروں میں برفباری،کہیں کہیں بارش، سردی بڑھ گئی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) بلوچستان کے کئی شہروں میںبارش ہوئی ہے جبکہ برفباری بھی شروع ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعکان مہترزئی خانوزئی سمیت زیارت و قلات میں برفباری جاری ہے ، کوئٹہ، دکی،نصیرآباد، صحبت پور ،مانجھی پور، ڈیرہ مرادجمالی و گردونواح میں بارش اور سنجاوی چوتیر سمیت قلات میں برفباری موسم مزید سرد ہو گیا۔ ادھر وادی زیارت و گردنواح میں برفباری ہوئی ہے اور شہر میں 6 انچ جب کہ پہاڑوں پر 8 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرات منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں