لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں منگل سے ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سموگ کی شدت میں واضح کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دُھند اور سموگ چھائی ہے ، بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ادھر کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی ، پسنی میں تین اور گوادر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
