کراچی(کرائم رپورٹر) ایک لڑکی لے کر اندھیرے میں موجود اعلیٰ افسر کے بیٹے نےگاڑی چیک کرنے والے اہلکار کی ٹانگیں اور ہاتھ توڑ دیئے جس کا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔ بتایاگیا ہے کہ تھانہ ساحل کی حدودمیں واقعہ 19 دسمبر کو فیز8میں پیش آیاتھا لیکن سابق عارضی ایس ایس پی اور بالاافسران کی مبینہ مداخلت کی وجہ سے مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا، اب نئے ایس ایس پی ساؤتھ نے چارج لیتے ہی بااثر ملزم پر مقدمہ درج کرا دیا۔ مدعی اہلکارمختیاراحمد نے بتایا کہ وقوعے کے روز میں سرکاری موبائل پر ڈیوٹی کر رہا تھا کہ ایک کار مشکوک انداز میں اندھیرے میں کھڑی تھی، کار میں ایک لڑکا وسیم شمشاد اور لڑکی بیٹھے ہوئے تھے، پوچھنے پر کار سوار لڑکے نے کہا میرا باپ سیکریٹری ریوینیو سندھ ہے،تمہاری اوقات کیا ہے تم میری گاڑی چیک کرو ، جس کے بعد ڈرائیورگالیاں دیتا ہوا گیا اور واپس تیز رفتاری سے آکرگاڑی سے ٹکرماری۔
