موسم بارے تازہ پیشنگوئی سامنے آگئی

موسم بارے تازہ پیشنگوئی سامنے آگئی

لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہآئندہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد و خشک رہے گا اورمیدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، اوکاڑہ، جھنگ، خانیوال، ملتان،ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں شدید دھند کا امکان ہے۔ ترجما ن کا کہناتھاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6جبکہ زیادہ سے زیادہ 13سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 96فیصد رہا جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں