فیصل آباد(کرائم رپورٹر)گاڑی پر فٹ بال لگنے پر شہری نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر بچے کے والد نے کار سوار کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے پولیس سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی پرفٹبال لگنے سے کارسوار شخص غصے میں آگیا اور اتر کر بچے کو تھپڑمار مار کر زمین پر گرادیا، اس سلسلے میں سی سی ٹی وی بھی سامنے آچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ زمین پر گرا اور اس کا دانت بھی ٹوٹ گیا۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ غلطی سے بال گاڑی پرلگی ۔
