راولپنڈی(کرائم رپورٹر) گوجر خان کے علاقے موہڑہ گجرا ں میں نوجوان کو قتل کر کے لاش درخت سے لٹکا دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش درخت سے لٹکا دی۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
