لاڑکانہ(وقائع نگار خصوصی)انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے کی وجہ سے دلہن لے کرآنیوالا دولہا خود بھی لہو لہان ہوگیا جبکہ اس حادثے کے نتیجے میں تین باراتی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ۔ نصیرآباد کے قریب انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹرالٹنے سے دولہا، دلہن سمیت 15افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔کوسٹر کراچی سے شادی کروا کر واپس لاڑکانہ کے قریب بنگل دیرو جارہی تھی کہ کوسٹر ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر نصیرآباد کے قریب گائوں چنھڑ کے قریب درخت سےجا ٹکرائی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نصیرآباد ہسپتال لایا گیاجہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا۔
