سال نو پر مشروب مغرب سے لطف اندوز ہونیوالوں کی شامت ، ٹیمیں تیار ہوگئیں

سال نو پر مشروب مغرب سے لطف اندوز ہونیوالوں کی شامت ، ٹیمیں تیار ہوگئیں

کراچی(کرائم رپورٹ)سال نو کے موقع پر ہلڑ بازی اور مشروب مغرب سے لطف اندو ز ہوکر گاڑی چلانے والوں کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی گئی اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں اور ہر ٹیم کو الکوحل انہلر ڈیوائس فراہم کر دی گئی ہے۔ڈی ایس پی غیاث احمد کے مطابق شراب پی کرگاڑی چلانے سے کئی حادثات ہوتے ہیں، مشکوک کار کو روک کر تمام افراد کا الکوحل ٹیسٹ کیا جائے گا اور کار میں موجود جس شخص کا شراب پینا ظاہر ہواتوقانونی کارروائی ہوگی، اندراج مقدمہ کے علاوہ گاڑی بھی ضبط ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں