کراچی (وقائع نگار خصوصی )گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بینک ڈیفالٹر نکلیں اور اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو نااہل قرار دینے کیلئے اعتراضات جمع کرائے گئے تھے،سعدیہ جاوید کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ فہمیدہ مرزا کے خواتین کی مخصوص نشست پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں کیونکہ وہ 21کروڑ سے زائد کی بینک ڈیفالٹر ہیں اور کوئی بینک ڈیفالٹر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔
