بالاکوٹ (وقائع نگارخصوصی ) گھنول تھانواں کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے مقامی سیاستدان سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔ پاکستان ٹائم کو ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیوں نے جاں بحق افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔
