چار ماہ کے دوران پیٹرول مصنوعات میں کتنی کمی ہوئی ؟

چار ماہ کے دوران پیٹرول مصنوعات میں کتنی کمی ہوئی ؟

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پیٹرولیم ڈویڑن نے ملک میں چار ماہ کے دوران ایندھن کی قیمتوں سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فی لیٹرپیٹرول 16ستمبر سے 16 دسمبر 2023 تک 64 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں52 روپے 99 پیسے کی کمی ہوئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 16 ستمبر 2023 کو پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 331 روپے 38 پیسے تھی اور اب فی لیٹرپیٹرول کی قیمت کم ہوکر267 روپے 34 پیسے پر آچکی ہے۔اعلامیے کے مطابق 16 دسمبر کو فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تھی جو اب کم ہوکر 276 روپے 19 پیسے پر آگئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پیٹرول 14 روپےفی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں