کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا،کسان پریشان،یوریا کی قیمت اتنی کہ سن کر ہی کسانوں کا ’یورین‘ نکل جائے

کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا،کسان پریشان،یوریا کی قیمت اتنی کہ سن کر ہی کسانوں کا ’یورین‘ نکل جائے

لاہور (ایگریکلچرل رپورٹر )پنجاب کے مختلف شہروں میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث کسانوں کو کھاد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تین ہزار آٹھ سو روپے میں ملنے والی یوریا کی بوری پانچ ہزار روپے میں بلیک میں فروخت ہونے لگی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں کھاد کی قیمت میں 15 روز میں ایک ہزار 500 کا اضافہ ہوچکا ہے اور بلیک میں 5 ہزارروپے تک بک رہی ہے، سوشل میڈیا پر ہنگامے کے باوجود پنجاب کی انتظامیہ مجموعی طورپر سورہی ہے اورایک طرف سموگ روکنے کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری طرف ترقیاتی سکیمیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں لیکن گندم ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کو بھی جرم قرار دینے والی حکومتی مشینری اب آنکھیں بند کرکے سورہی ہے جب کسان کھاد کیلئے خوار ہورہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں