لاہور (عدالتی رپورٹر) پسند کی شادی کرنے والی خاتون نے لاہور ہائی کورٹ میں شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا جسے سن کر والد کی حالت بگڑ گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اوکاڑہ میں بیٹی کو بااثر افراد نے اغوا کر لیا ہے لہذا عدالت بیٹی کو بازیاب کروا کے حوالے کرنے کا حکم دے لیکن دوران سماعت لڑکی نے بیان دیا کہ میری شادی ہو چکی ہے،شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں۔ دوران سماعت بیٹی کا بیان سن کر والد کو غشی کے دورے پڑ گئے جس کے باعث ریسکیو کو عدالت بلا کر ولید احمد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہخاتون کے بیان کی روشنی میں اسے شوہر کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی گئی۔
