اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں موٹرسائیکل انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے بعدکاروبار کے 60سال مکمل ہونے پرالیکٹرک بائیکس بھی متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ شیخوپورہ فیکٹری میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس ابے نوریاکی نے کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں،انہوں نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ای بینلے آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔
