مسافر کوچ الٹ گئی،4افراد جاں بحق، 30 زخمی

مسافر کوچ الٹ گئی،4افراد جاں بحق، 30 زخمی

کرم آباد(وقائع نگار)مسافر کوچ الٹ ہوگئی،30سے زائدمسافر زخمی،ایک عورت دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ببرلوء قومی شاہراہ کرم آباد اسٹاپ کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی دو مسافر کوچز ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش میں اورٹیکنک کررہی تھی کہ ایک مسافر کوچ الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں 30سے زائد مسافر جن میں مرد وخواتین و بچے شامل ہیں زخمی ہوگئے جبکہ ایک مسافر خاتون، دو بچوں سمیت 4 مسافروں کے جانبحق ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس و ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں