موٹروے ایم فائیو پرٹریفک حادثے سے میاں بیوی جاں بحق

موٹروے ایم فائیو پرٹریفک حادثے سے میاں بیوی جاں بحق

پشاور(وقائع نگار)موٹر وے ایم فائیو پر کار اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں میاں بیوی جاں بحق،2بچے زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے د±ھند کی شدت میں کمی کے بعد رات گئے بند کی گئی موٹر وے ایم ون کو پشاور سے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاو¿ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کے جان و مال کا تحفظ ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات ضرور حاصل کر لیں۔اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاو¿نٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں