اڑھائی لاکھ افغانی واپس روانہ ، پاکستانی معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے

اڑھائی لاکھ افغانی واپس روانہ ، پاکستانی معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے

اسلام آباد(وقائع نگار)تارکین وطن کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک تقریباًاڑھائی لاکھ افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں‘حکام کے مطابق تارکین وطن کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔علاوہ ازیں افغان حکومت نے پاکستان سے بے دخل پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے قونصل جنرل کی تصدیق کافیصلہ کیا ہے جو انکی حیثیت کا تعین کرے گا۔دوسری جانب 25نومبر کو طورخم بارڈر کے راستے 446خاندانوں کے2127افراد افغانستان واپس چلے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں