اہم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

اہم لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے کارروائی کر کے دہشت گردی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق ملزمان ملک شام سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کر کے آئے تھے، ملزمان بیرون ملک سے احکامات پر اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث نے بتایا کہ ملزمان اہم شخصیات کی ریکی کرچکے تھے، ان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی افراد بھی تھے، ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے ایک ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں