کراچی (نیور رپورٹر)کراچی کے شاپنگ مال میں آتشزدگی سے جاں بحق 28 سالہ سافٹ ویئر انجینئر شاہزیب کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق لیاقت آباد کے رہائشی شاہزیب کی آئندہ ماہ شادی طے تھی۔ واقعے کی رات شاہزیب کی چھٹی تھی تاہم دفتر سے فون آنے پر وہ علی الصبح 4 بجے بدقسمت شاپنگ مال پہنچا تھا۔والد نے شاہزیب کو اتنی رات گئے دفتر جانے سے روکا بھی تھا۔شاہزیب کی گھر سے روانگی کے 2 گھنٹے بعد ہی شاپنگ مال میں آگ لگنے کی اطلاع پہنچی تھی۔