سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سندھ (محکمہ موسمیات)کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں رات کو بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔سندھ کے اندرونی علاقوں ٹھٹھہ، حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دادو میں بھی بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش پسنی، بلوچستان میں 94 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ تربت میں 7 ملی میٹر، پنجگور میں 5 اور کراچی میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں