لاہور(نیور رپورٹر)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا گیا تھا جہاں ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔مارے جانے والے ملزمان ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔گزشتہ ہفتے بھی لاہور کے علاقے اقبال ٹاو¿ن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 6 ڈاکو مارے گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو گھر میں واردات کے لیے داخل ہوئے تو گھر والوں نے ون فائیو پر کال کر دی تھی۔ پولیس کی کارروائی پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی میں چھ ڈاکو ہلاک ہو گئے تھے۔ہلاک ڈاکوو¿ں کی شناخت عمران، چاند، علی، وسیم، محسن اور علی رضا کے نام سے ہوئی تھی۔