مرغی فروش مرغا بن گئے

مرغی فروش مرغا بن گئے

پنجاب(نیور رپورٹر)پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مرغی فروشوں نے مرغا بن کر دھرنا دے دیا، احتجاج انتظامیہ کے زائد جرمانوں اور جبری ریٹ لسٹ کے خلاف کیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انتظامیہ کے زائد جرمانوں اور جبری ریٹ لسٹ کے خلاف مرغی فروش سراپا احتجاج بن گئے، مظاہرین نے احتجاجاً مرغا بن کر ڈی سی آفس کے سامنے سڑک بند کردی، جس کے باعث ٹریفک متاثر ہو گئی۔مرغی فروشوں نے ہڑتال کرتے ہوئے اپنی دوکانیں بھی بند کردیں اور مطالبہ کیا کہ جبری ریٹ لسٹ ختم کرکے ظالمانہ جرمانے واپس لیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں