لاہورکے سکولوں میں کم عمر طلبا کے موٹرسائیکل اورکار لانے پر پابندی عائد

لاہورکے سکولوں میں کم عمر طلبا کے موٹرسائیکل اورکار لانے پر پابندی عائد

لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور کے سکولوں میں بغیر لائسنس کم عمر طلبا کے موٹرسائیکل اور کار لانے پر پابندی عائد کر دی گئی، اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سکول سربراہان کو ہدایات بھی جاری کر دیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سکول آنے والے کم عمر طلبا کو روکا جائے، سکول کی حدود میں انہیں گاڑی یا موٹرسائیکل پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے، خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلاس انچارج اپنے بچوں کو ہدایت کریں کہ وہ خود سے کار یا موٹرسائیکل پر سکول نہ آئیں اور ٹریفک قوانین بارے سکول میں بچوں کو آگاہی لیکچر دیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے طلبا کے والدین سے بھی رابطہ کریں، بچوں کے ڈرائیونگ کرنے سے دوسروں کی زندگی کو خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں