کراچی کی شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی لگ گئی

کراچی کی شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی لگ گئی

کراچی(سٹاف رپورٹر) لاہور کے بعد کراچی میں بھی ٹریفک پولیس نے کمرکس لی اور ڈی آئی جی اقبال دارا نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شارع فیصل پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ڈی آئی جی اقبال دارا نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ کیا اور کہا ہے کہ شہرقائد میں کسی کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کس لین میں چلنا ہے، بدقسمتی سے موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہننا ہی معیوب سمجھتے ہیں۔ڈی آئی جی ٹریفک نے شارع فیصل پر بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں