کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ریلوے نے عوام ایکسپریس کو 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا،عوام ایکسپریس کو کراچی کینٹ، پشاورکینٹ براستہ ملتان اسٹیشن 20 دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے صبح 7 بجے روانہ ہو کر اگلے روز شام 6 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔یادرہے کہ گزشتہ سال اگست میں عوام ایکسپریس کو ریلوے ٹریک زیرآب آنے کی وجہ سے بندکیاگیا تھا، ایک سال سے زائد بند رہنے کے بعد عوام ایکسپریس دوبارہ پٹریوں پر دوڑے گی۔