نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا رحیم اللہ طارق جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا رحیم اللہ طارق جاں بحق

کراچی (وقائع نگار)کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مولانا رحیم اللہ طارق کو قتل کردیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن میں فائرنگ کرکے عالم دین مولانا رحیم اللہ طارق کو قتل کردیا گیا۔واقعے کے وقت مولانا رحیم اللہ طارق ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ مقتول کو 2 سے 3 گولیاں ماری گئیں۔جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت نے بھی صدر مملکت سے اپنے آئینی عہدے کی عزت رکھنے کی ’گزارش‘ کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں