مظفرآباد(وقائع نگار ) تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور لینڈ سلائیڈنگ سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مانسہرہ مظفرآباد شاہراہ لوہارگلی کے مقام سے بند ہوگئی جس کی وجہ سے اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ ادھر مظفرآباد وادی نیلم کو ملانے والی شاہراہ پر بھی مختلف مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی لیکن ہلکی ٹریفک کے لیے شاہراہ کھلی ہے جب کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے موسم سرد ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ،بیوی اور بیٹے کو بھی شکنجے میں کسنے کا فیصلہ