مسافر بس نے گدھا گاڑی کوکچل دیا، ہلاکتیں

مسافر بس نے گدھا گاڑی کوکچل دیا، ہلاکتیں

کوٹ ادو(کرائم رپورٹر)ٹبی موچی والی کے قریب بے قابومسافر بس نے گدھا گاڑی کو کچل دیا جس پر سوار پانچ افراد موقع پر جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گدھا ریڑھی پر سوار افراد کوٹ ادو سے سنانواں مزدوری کیلئے جارہے تھے کہ راولپنڈی سے راجن پور جانیوالی مسافر بس کی زد میں آگئے۔ ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں