ڈیرہ اسماعیل خان(کرائم رپورٹر)خیبرپختونخواپولیس نے دوچوکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ کے علاقے ٹانک میں گل امام تھانے کی حدود میں چوکی پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیاتاہم فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل وحید گل زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)افتخار علی شاہ دیگر اہلکاروں اور پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بعد ازاں مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا،یاد رہے کہ 48گھنٹوں کے دوران ضلع میں دہشتگردوں کی جانب سے چوتھا حملہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ”تحریک انصاف کو بھی دعوت دیں “نواز شریف کو قریبی ساتھیوں کی تجویز