لاہور (عدالتی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دی،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 7 نومبر کو انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق انٹراکورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا، گوجرانوالہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔ درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاﺅنڈ اور توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر