سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کی ضمانت منظور ، رہا کب کیا جائے گا؟ اہم خبر آ گئی

سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کی ضمانت منظور ، رہا کب کیا جائے گا؟ اہم خبر آ گئی

لاہور (کرائم سیل) سی آئی اے پولیس کی جانب سے سابق انسپکٹر عابد باکسر کی گرفتاری کے وقت مزاحمت پر تھانہ فیصل ٹاؤن میں دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں ریمانڈ کے بعد عابد باکسر کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہو گئی ہے تاہم دیگر دو مقدمات میں ضمانت ملنے پر ہی رہائی ممکن ہو گی۔واضح رہے کہ سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر پر دوران گرفتاری دو اور مقدمات درج کئے گئے تھے ، جن میں ایک مقدمہ سی آئی اے کے اے ایس آئی کامران ٹیپو اور دوسرا مقدمہ باغبانپورہ میں واقع کرمانوالہ ہوٹل کے مالک احمد کی مدعیت میں درج ہے،ان مقدمات میں ضمانت ملنے پر ہی عابد باکسر کی جیل سے رہائی ممکن ہو گی۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد باکسر نے اپنے خلاف درج دیگر مقدمات میں ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ایک دو روز میں ان کی ضمانت منظور ہوجائے گی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ”آج تاریخی سماعت ہوئی ،قوم کو خوشخبری ملی ,عمران خان الیکشن میں حصہ لیں گے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں