لاہور میں دن دیہاڑے نوجوان کے اغوا کی انتہائی پریشان کن وجہ سامنے آگئی

لاہور میں دن دیہاڑے نوجوان کے اغوا کی انتہائی پریشان کن وجہ سامنے آگئی

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ ستوکتلہ کی حدود سے دن دیہاڑے ایک کالج کے باہر سے نوجوان کو اغوا کرلیاگیا اور یہ اغوا ممکنہ طورپر قتل کیس کی پیروی کرنےکی وجہ سے کیا۔ پولیس کے مطابق مخالفین نے نجی سکول کے باہر سےاے لیول کے طالبعلم کو اغواء کیا اور تشدد کے بعد اسلحہ کے زور پرکارمیں بٹھاکرلے گئے، اغوا کارمصطفی اور منشا ٹلی نے طالبعلم پرتشددبھی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی ارحم کے تایا کوملزمان قتل کر چکے ہیں اور اس کیس کی پیروی ارحم کررہے تھے۔ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور گاڑیوں کے استعمال کے باوجود آخری اطلاعات نہ تو مغوی بازیاب ہوا اور نہ ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہن علیمہ خان نے تفتیش کیلئے تھانے جانے والی خواتین کو دھمکیاں دیئے جانے کا دعویٰ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں