اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے، بے دخلی اورآپریشن کی تیاریوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پرمیپنگ اور جیو فینسنگ کرکے مشکوک افرادکی نشاندہی کرلی ہے۔ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں سے متعلق حکام واضح کرچکے ہیں کہ 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنیکی ڈیڈلائن نہیں بڑھائی جائیگی، 31 اکتوبرکے بعد غیرقانونی غیرملکیوں کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادضبط کرلی جائیگی۔ یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افرادکی بے دخلی کا فیصلہ حتمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایک کیس میں رہائی ،دوسرے میں گرفتاری