ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونیوالے پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد، شک کی بنا پر پکڑے گئے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونیوالے پانچ سالہ بچے کی لاش برآمد، شک کی بنا پر پکڑے گئے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

فیصل آباد (کرائم رپورٹر)ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونیوالے پانچ سالہ بچے کی لاش شک کی بنا پر گرفتار کیے گئے ملزم کے اعتراف جرم اور نشاندہی کے بعد برآمد کرلی گئی ۔ پولیس کے مطابق محنت کش عنایت اپنی بیوی کے ہمراہ کام کے سلسلے میں علی پور چھٹہ میں رہائش پذیر تھا جس کا 5 سالہ بچہ ادریس 23 اکتوبر کو صفدر وغیرہ کیساتھ گیا مگر گھر واپس نہ آیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کی اور شک کی بنا پر صفدر کو حراست میں لے لیکر پوچھ گچھ کی تو زیر حراست ملزم صفدر نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے 5 سالہ ادریس کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے جرم پر پردہ ڈالنے کی خاطر لاش کو کھیتوں میں چھپا دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی نشاہدہی پر بچے کی لاش برآمد کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں