افغان پناہ گزینوں کی پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز پاکستان سے برطانیہ روانہ ہوگئی

افغان پناہ گزینوں کی پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز پاکستان سے برطانیہ روانہ ہوگئی

کراچی(سٹاف رپورٹر)برطانوی ہائی کمیشن کے عملے کی نگرانی میںاسلام آباد سے 132 سے زائد افغان پناہ گزین پہلی خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق پہلی پروازمیں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، افغان شہریوں کی برطانیہ منتقلی کے لیے ائیربس 330 ساختہ طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں۔یادرہے کہ پاکستان سے منتقل ہونے والے افغانیوں کی مکمل تعداد ڈھائی سے تین ہزار کے درمیان ہے، پاکستان سے افغان شہریوں کے انخلا کے لیے 12 پروازیں آپریٹ ہوں گی اور دسمبر کے وسط تک آپریشن مکمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی اجازت دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں