ماہانہ 50 ہزار تک آمدن پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

ماہانہ 50 ہزار تک آمدن پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (کامرس رپورٹر )ماہانہ 50 ہزار روپے تک کمانے والوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے تردید کر دی۔ ایف بی آر کے وضاحتی بیان میں کہا گیاہے کہ ماہانہ 50 ہزار روپے آمدن والوں سے ٹیکس استثنی واپس لینے سے متعلق کوئی پالیسی یا تجویز زیرغور نہیں اور نہ ہی عالمی بینک نے ایسا کوئی مطالبہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے زراعت سے آمدن پر ٹیکس کا نفاذ صوبائی معاملہ ہے لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ صوبے زرعی آمدن پر جائز ٹیکس وصول نہیں کر پا رہے، فائلرز کی تعداد بڑھ کر انچاس لاکھ ہو چکی مگر یہ مقررہ ہدف سے کہیں کم ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ملک میں 65 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جن میں پچاس فیصد خواتین ہیں ، 30 سے 40 فیصد آبادی کا روزگار زراعت سے وابستہ ہے ، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بمشکل دس فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں