راولپنڈی (کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس نے نوجوان طالب علم کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کرنے والا انتہائی مطلوب اشتہاری عمر ستی عرف کمانڈو کو گرفتار کر لیا،مقدمہ میں تین اشتہاری مجرمان عبد الرحمان کیانی، وجیہہ الحسن عرف وجی، رمضان عرف پٹھان قبل ازیں گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق کامیاب کارروائی پر ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئیے سی پی او سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ٹیم تشکیل دی گئی تھی، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمہ میں ملوث چاروں ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 10رہنماﺅں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری