گھر سے گندم چوری ہو گئی

گھر سے گندم چوری ہو گئی

پتوکی ( کرائم رپورٹر)نواحی گائوں میں ایک گھر سےچور20من گندم چوری کرکے لے گئے جس کا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں گھمن کے رہائشی ریاض احمد نے لڑکیوں کے سکول کیساتھ ایک مکان میں 20من گندم رکھی ہوئی تھی جسے مبینہ طورپر چوری کرلیاگیا۔ مالک کی درخواست پر تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ملزم سلیم اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں  کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں