کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کے لانڈھی چڑیا گھر میں نایاب نسل کے کالے ہرن کے جوڑے کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ ہرن کی پیدائش 6 اکتوبر کو ہوئی تھی، کالا ہرن مقامی جانور ہے جس کی افزائش کا کوئی مخصوص موسم نہیں ہوتا۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اس اضافے سے کالے ہرن کی تعداد 14 ہوگئی ہے، کالا ہرن اپنے منفرد سینگ اور منفرد رنگ کی وجہ سے خوبصورت مانا جاتا ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کالا ہرن خطے میں نہایت خطرے سے دوچار جانور ہے
