معروف ماہر اقبالیات ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

معروف ماہر اقبالیات ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)معروف ماہر اقبالیات اور اردو ، پشتو و فارسی زبان و ادب کے ماہر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان کا عہدہ سنبھال لیا،اقبال اکادمی پاکستان آمد پر ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال جناب انجم وحید، سربراہ شعبہ ادبیات ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، ڈاکٹر وحید الزمان طارق ،چودھری فہیم ارشد اور محمد اسحاق نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کی اقبالیات کے ساتھ ساتھ اردو فارسی و پشتو ادب کے تحقیقی و تخلیقی موضوعات پر تقریباً۵۳کتب اور کئی مقالات شائع ہو چکے ہیں،”افغانستان میں اقبال شناسی کی روایت” اقبال شناسی میں آپ کی ایک معرکہ آراء تصنیف ہے۔ آپ اقبال اکادمی پاکستان کی ہیئت حاکمہ کےدو مرتبہ ممبر رہے ہیں اوراکادمی کے تاحیات رکن ہیں۔اقبال اکادمی پاکستان کی ہیئت حاکمہ نے آپ کو سفیرِ اقبال برائے ایران، افغانستان، ترکی اور وسطی ایشا کا خطاب بھی دیا ہے۔ نومنتخب ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقبال اکادمی پاکستان جیسے موقر قومی ادارے سے نہ صرف تحقیق و تالیف کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے گا بلکہ فکر اقبال کی تفہیم و ترویج کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں