شمالی و جنوبی وزیرستان میں آپریشن، چھ دہشتگر د ہلاک ، چار اہلکاروں نے بھی اپنی جانیں وطن پر قربان کردیں

شمالی و جنوبی وزیرستان میں آپریشن، چھ دہشتگر د ہلاک ، چار اہلکاروں نے بھی اپنی جانیں وطن پر قربان کردیں

راولپنڈی، پشاور(سٹاف رپورٹر) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپوں میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار اہلکاروں نے بھی اپنی جانیں وطن پر نچھاور کردیں۔ پاک فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلی جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں ہوئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میںہلاک ہونیوالے دہشتگردوں میںایک ہائی ویلیو ٹارگٹ، دہشت گرد سرغنہ حضرت زمان عرف خوارے ملا بھی شامل تھا ۔اس کارروائی کے دوران وطن کے تین بہادر بیٹوں نے بھی اپنی جان اس مٹی کو شدت پسندی سے پاک کرنے کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں اور جام شہادت نوش کیا۔ ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ میں کشمور کے 25 سالہ سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں