راولپنڈی(عدالتی رپورٹر ) لاپتہ شخص کے عدالت میں موجود ہونے کے باوجود بازیابی کے لیے مہلت مانگنے پر جج نے پولیس کی سرزنش کردی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے روبرو شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ڈی پی او جہلم نے عدالت سے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے 7 دن کی مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فرخ آفریدی کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور رہا ہو چکے ہیں، آپ معاملے سے اتنے لاعلم ہیں، یہ ہیں آپ کی معلومات؟ عدالت نے فرخ آفریدی کی رہائی کے بعد پٹیشن ڈسپوز آف کردی اور حکم دیا کہ سائل کا موبائل اور قبضے میں لی گئی اشیا واپس کردی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اپیل پر سماعت،اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری