پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ملتان(نیوز رپورٹر) قومی ایئر لائن کا جدہ سے ملتان پہنچنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کا ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا اور واقعے کے فوری بعد طیارہ ملتان ایئرپورٹ پر گراو¿نڈ کر دیا گیا۔بوئنگ 777 طیارے کے ساتویں ٹائر کو نقصان پہنچا اب طیارے کا ٹائر لاہور سے ملتان پہنچایا جائے گا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق واقعے کے باعث مدینہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ٹائر تبدیل کرنے کے پرواز کو مدینہ روانہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں