مضر صحت شوارمے کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد کی حالت خراب

بہاولنگر (نیوز رپورٹر)بہاولنگر میں مضر صحت شوارمے کھانے سے خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق بہاولنگر میں واقع لاہوری فوڈ پوائنٹ نامی دوکان سے مضر صحت شوارما کھانے والے افراد ہسپتال پہنچ گئے،مختلف فیملیز کی خواتین،بچوں اور بڑوں نے لاہوری فوڈ پوائنٹ نامی دوکان سے شوارمے خریدے تھے جنہیں کھانے کے کچھ دیر بعد ہی بچوں کی حالت بگڑنے لگی،حالت خراب ہونے پر متاثرہ بچوں اور خواتین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد ملنے کے بعد سب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو مضر صحت شوارمے کھانے سے فوڈ پوائزنگ ہو گئی ہے۔ہسپتال پہنچنے والوں میں 11 سالہ ثانیہ ،20 سالہ اریبہ ،30 سالہ جویریہ ،35 سالہ ارم ،14 سالہ نور فاطمہ ،28 سالہ ثناء،27 سالہ صائمہ ،16 سالہ عمارہ ،25 سالہ صبا صدیق، 20 سالہ اقرا شفیق، 18 سالہ کرن جمیل،23 سالہ سمن سرفراز، 14 سالہ سمیہ ،50 سالہ شمیم اختر، 30 سالہ مسز سرفراز ،12 سالہ مناہل،18 سالہ نساء جمیل،10 سالہ معصب بن عمیر ،18 سالہ اجمل،13 سالہ احمد،13 سالہ اظہر علی،12 سالہ محمد حماد،10 سالہ احمد شکیل،16 سالہ محمد عفان،28 سالہ محمد حسان،16 سالہ عامر ذوالفقار سمیت دیگر شامل ہیں۔پولیس نے لاہوری فوڈ پوائنٹ نامی دوکان مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں