اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں تیز رفتار سرکاری افسر کی گاڑی نے 2 نوجوانوں کو کچل ڈالا،ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرفراز کھوکھر بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے
حادثہ تھانہ سنگجانی کی حدود ملٹی گارڈن بی 17میں پیش آیا جہاں سرکاری گاڑی سفید فارچیونر نے دو نوجوان لڑکوں کو ٹکر مار دی،دونوں زخمی نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی ہے،قانونی کارروائی شروع کر دی گئی،سرکاری گاڑی کی ڈرائیور خاتون ہے جس کا نام نبیلہ سمیع بتایا جا رہا ہے،خاتون ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا۔