معروف دینی سکالر علامہ اسعید الرحمن سعید کو ڈاکووں نے لوٹ لیا

معروف دینی سکالر علامہ اسعید الرحمن سعید کو ڈاکووں نے لوٹ لیا

لاہور(کرائم سیل) پاکستان ٹیلیویژن اور ریڈیو پاکستان کے دینی پروگراموں کے معروف مذہبی سکالر مولانا اسید الرحمٰن سعید کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ۔ ڈاکو اسلحہ کے زور پر آئی فون 7پلس قیمت قریبا 50000 روپے چھین کر فرار ہوگئے۔پاکستان ٹائم کے مطابق لارى اڈا تھانہ کی حدود میں مولانا اسید الرحمٰن جیسے ہی گاڑی سے اترےتو 125موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے۔ مولانا کی درخواست پر تھانہ لاری اڈا نے پرچہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ اسید الرحمٰن نے وزیر اعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے کیونکہ لاری اڈہ کے قریب اسی جگہ پر ایک ہی روز میں موبائل چھیننے کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں