کراچی سے نیپال کیلئے بک کرائے گئے پارسل سے لاکھوںبھارتی روپے برآمد کرلیے گئے

کراچی سے نیپال کیلئے بک کرائے گئے پارسل سے لاکھوںبھارتی روپے برآمد کرلیے گئے

کراچی (وقائع نگار ) محکمہ کسٹمز نے سندھ کے دارلحکومت کراچی سے نیپال کیلئے بک پوسٹل پارسل سے 3 لاکھ بھارتی روپے برآمد کرلیے۔ ذرائع نے بتایا کہ کتابوں پر مشتمل پارسل غیر ملکی کوریئرکمپنی سے نیپال کیلئے بک کیا گیا تھا جسے چیک کیا گیا تو کتابوں کو کاٹ کر اس میں بھارتی کرنسی چھپائی گئی تھی۔ذرائع کاکہناہے کہ کرنسی سمگلنگ کیلئے اس طرح کا طریقہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قتل کے مقدمے میں مطلوب پاکستانی شہری سعودی عرب میں پکڑاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں