لاہور (عدالتی رپورٹر) لاہورہائیکورٹ نے قبضہ مافیا کا سرغنہ سمجھے جانیوالے منشا بم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا،جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سنایا۔ واضح رہے کہ ملک منشا کھوکر عرف منشا بم کو لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹائون میں قبضہ گروپ کا سربراہ مانا جاتا ہے جس پر قبضے، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ کے کئی مقدمے درج ہیں۔ اس کے خلاف غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے کا پہلا مقدمہ 1982ئ میں درج کیا گیا تھا، وہ مختلف ادوار حکومت میں مختلف طرح کے مقدمات کا سامنا کرتے چلے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عثمان ڈار کی گمشدگی ،مقدمہ درج نہ کرنے پر تھا نیدار کو جھاڑ